مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران نے انقلاب اسلامی کے بعد قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ شدید پابندیوں کے باوجود یہ کامیابیاں مایہ افتخار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی وجہ سے دنیا میں نیا بلاک وجود میں آیا ہے۔ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ کسی دنیوی طاقت سے وابستہ ہوئے بغیر اپنا راستہ انتخاب کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے استکبار کے خلاف فلسطین کی حمایت کی ہے۔ تاریخ میں کبھی ایران نے فلسطین نے رخ نہیں موڑا ہے۔ صہیونیت ستیزی انقلاب اسلامی کی بنیاد میں شامل ہے۔
کنعانی نے کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک غزہ میں صہیونی جارحیت کو روکنے اور جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں لیکن امریکہ کو مقاومت کے ہاتھوں شدید زخم لگا ہے اس کی وجہ سے امریکہ جنگ بندی کی مخالفت کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ یہ حمایت انسانیت اور مظلوم کی حمایت کے عنوان سے ہے اسی وجہ سے امریکہ ہم سے ناراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام فلسطین کی آزادی تک فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں۔
آپ کا تبصرہ